پریمئر سپر لیگ ،ہنڈا، تھری ڈی موڈلنگ اور آئی سی آئی پاکستان کی رائونڈ میچز میں کامیابی


لاہور( سپورٹس لنک رپورٹ)کارپوریٹ سیکٹر کی ٹیموں کے درمیان جاری پریمئرسپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں پہلے رائونڈکے جاری مقابلوں میں مزید تین میچز کا فیصلہ ہو گیا ، ہنڈا، تھری ڈی موڈلنگ اور آئی سی آئی پاکستان کی ٹیموں نے اپنی حریف ٹیموں کو پچھاڑ دیا ۔ویلنشیا ء کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں ہنڈا کی ٹیم نے یو بی ایس الیون کو 101 رنز کے بڑے سکور سے شکست دی ۔ہنڈا کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مظہر حسین کی شاندار سنچری کی بدولت مقررہ اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز بنائے ۔کارپوریٹ سیکٹر کے ایونٹ میں پہلی مرتبہ حصہ لینے والی یوبی ایس الیون مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں صرف 118 رنز بناسکی۔

فاتح ٹیم کے مظہر حسین نے سنچری سکور کرنے کے ساتھ مخالف ٹیم کے تین کھلاڑیوں کوبھی آئوٹ کیا جس پر انہیںمین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔ٹائون شپ وائٹس کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں آئی سی آئی پاکستان اور موبلنک جاز کی ٹیمیں مد مقابل تھیں جس میں موبلنک جاز کو 49 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

آئی سی آئی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنائے۔زوہیب شاہد نے 53 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔موبلنک جاز کی ٹیم 112 رنز بناسکی۔بہترین کارکردگی پر آئی سی آئی کے زوہیب شاہد کومین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔ٹائون شپ وائٹس میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں تھری ڈی موڈلنگ نے ایگزونوبل کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔ایگزونوبل نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 121 رنز بنائے جبکہ تھری ڈی موڈلنگ نے مطلوبہ ہدف 5وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔تھری ڈی موڈلنگ کے ربانی انور کومین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔

error: Content is protected !!