ڈبلیو بی اے ویلٹر ویٹ مقابلہ، برطانوی باکسر کیل بروک کی جیت


لندن(سپورٹس لنک رپورٹ)برطانوی باکسر کیل بروک نے ڈبلیو بی اے سپر ویلٹرویٹ فائنل کے مقابلے میں آسڑیلوی باکسر مائیکل زیرافا کو پوائنٹس پر شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا، بتیس سالہ کیل بروک نے مقابلے کے آغاز سے اپنے آسڑیلوی حریف پر دبائو برقرار رکھا اور لیف رائٹ مکے باز سے انہیں سنبھلنے کا کوئی موقع نہیں دیا، تاہم آسڑیلوی باکسر مائیکل زیرافا مقابلے کو نویں رائونڈ تک لیجانے میں کامیاب رہے،مقابلے کے اختتام پر ججز کے مطابق کیل بروک نے یہ مقابلہ 118-10،119-109اور 117-111سے شکست لیا، مقابلے کے اختتام پر کیل بروک کا کہنا تھا کہ میری کوشش تھی کہ اپنے حریف کو ناک آئوٹ کرتا مگر اس میں کامیاب نہ ہوسکا ان کا کہنا تھا کہ آسڑیلوی حریف مقابلے کے پہلے رائونڈ میں دبائو کا شکار رہے اور اس موقع پر مجھے انہیں ناک آئوٹ کرنا چاہئے تھا مگر میں ناکام رہا جبکہ باقی رائونڈز میں مقابلہ تقریبا ً برابر ہی رہا۔

error: Content is protected !!