شاہد خان آفریدی میجر جنرل آصف غفور کے شکرگزار

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) میجر جنرل آصف غفور کی کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی بھی میدان میں آگئے اور سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ” روشنیوں کے شہر کے سارے رنگ ایک بار پھر واپس آگئے ، کراچی کے نوجوان پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کے ساتھ کرکٹ سے لطف اندوز ہوئے ،ترکی میں ہونے کے باعث میں اس موقع سے محروم رہا،ہم اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے شکر گزار ہیں “ ۔

https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1076295646078996480

error: Content is protected !!