22واں چیلنجرز کپ‘ برائٹ جیم خانہ کی اگلے مرحلہ میں رسائی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) حیدر بنگش کی شاندار بیٹنگ اور عدنان آفریدی کی عمدہ بولنگ نے برائٹ جیم خانہ کو 22واں چیلنجرز کپ میں سرخرو کردیا ۔ بٹ برادرز کو 7وکٹوں سے شکست ہوئی۔ فاتح ٹیم کپتان حیدر بنگش 85رنز بنا کر مین آف دی میچ قرار پائے جبکہ عدنان آفریدی نے 36رنز بنائے اور 4وکٹیں اپنے نام کیں۔ بلال عمر کی نصف سنچری رائیگاں گئی۔ٹی ایم سی گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں بٹ برادرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 9وکٹوں پر 153رنز اسکور کئے۔ بلال عمر 6چوکوں اورایک چھکا لگا کر اپنی ٹیم کے نمایاںبلے باز بنے۔ اویس پاستا نے 13رنز اسکور کئے۔ عدنان آفریدی نے 21رنز پر 4کھلاڑیوں کو کریز چھوڑنے پر مجبور کیا۔ذیشان مومیا اور افضل قریشی نے 2-2کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔برائٹ جیم خانہ نے مطلوبہ ہدف باآسانی 19?2اوورز میں 3وکٹیں گنوا کر حاصل کرلیا۔حیدربنگش نے 85رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی جو 6چھکوں اور5چوکوں سے سجی تھی۔عدنان آفریدی 36رنز پر ناقابل شکست رہے۔ دانش معین نے ایک چھکااور ایک چوکا لگا 2گیندوں پر 10رنز بنائے۔ فرقان اقبال کو 28رنز پر 2وکٹ ملے۔

تعارف: newseditor