ورلڈکپ مقابلوں میں انگلینڈ کیخلاف نیوزی لینڈ کاپلڑا بھاری

لندن(سپورٹس لنک رپورٹ) ورلڈکپ مقابلوں میں انگلینڈکے خلاف نیوزی لینڈ کاپلڑا بھاری ہے۔انگلینڈاورنیوزی لینڈکی کرکٹ ٹیموں کے مابین1975ء سے اب تک9میچ کھیلے گئے جن میں سے5میچ نیوزی لینڈنے جیتے اور4میچ انگلینڈ نے جیتے۔نیوزی لینڈکی کامیابی کاتناسب55.55فیصداورانگلینڈکی کامیابی کاتناسب 44.44فیصدہے۔وونوں ٹیموں کے درمیان آخری میچ 3جولائی2019ء کوکھیلاگیاجو انگلینڈنے119رنزسے جیتا۔

تعارف: newseditor