عالمی کپ کرکٹ کا فائنل، ٹاس کس کپتان نے جیتا،کیا فیصلہ کیا؟

لارڈز(سپورٹس لنک رپورٹ)کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔لارڈز کے تاریخ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے اس میچ دونوں ہی ٹیمیں متوازن ہیں، تاہم انگلینڈ کو میزبان ہونے کی بیناد پر فیوریٹ قرار دیا جارہا ہے۔لندن میں مسلسل بارش کی وجہ سے میچ تاخیر کا شکار ہوا، تاہم اس میں اوورز کی کٹوتی نہیں کی گئی، جبکہ میچ کے لیے ریزرو ڈے بھی رکھا گیا ہے۔عالمی کپ کے تمام میچز اپنے اختتام پر پہنچنے اور تمام ٹیموں کو چت کرتے ہوئے گزشتہ ایونٹ کی فائنلسٹ نیوزی لینڈ اور میزبان انگلینڈ کی ٹیمیں ورلڈکپ فائنل میں ایک دوسرے کے مد مقابل ہیں۔انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی کارکردگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ انہوں نے ایونٹ کی طاقتور ترین ٹیموں بھارت اور آسٹریلیا کو سیمی فائنل میں شکست دے کر ٹورنامنٹ سے آؤٹ کیا۔دونوں ٹیموں کو ایونٹ میں 3، 3 شکستوں کا سامنا کرنا پڑا اور دونوں ہی ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی نہ کرنے والی پاکستان ٹیم کے سامنے ڈھیر ہوگئیں تھیں۔یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ آج کسی بھی ٹیم کے جیتنے کی صورت میں دنیا کو 23 سال بعد کرکٹ کا نیا عالمی چیمپیئن مل جائے گا۔

تعارف: newseditor