ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم پشاور کے حوالے سے خوشخبری آ گئی!

پشاور میں ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کا تعمیراتی کام رواں سال جون تک مکمل کر لیا جائے گا۔

وزیر کھیل کے مشیر امجد عزیز ملک

 

مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ارباب نیازکرکٹ سٹیڈیم پر تقریباً 2 ارب روپے خرچ ہوں گے، سٹیڈیم میں کرسیاں لگنے سمیت پویلین تیار ہوچکا ہے جبکہ فلڈ لائٹس لگنا باقی ہیں۔

ملک کی مالی حالت اور ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیراتی لاگت میں اضافہ ہوا ہے، گھاس کی اگائی اور پچز تیار کرلی گئی ہیں، ہمیں امید ہے کہ جون تک کام مکمل ہوجائے گا۔

واضح پشاور میں تعمیر ہونیوالا ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈ یم ملک کاسب سے خوبصورت سٹیڈیم ہوگا۔ یہ پاکستان کا واحد سٹیڈیم ہے جو ڈبل میٹر (ڈبل سٹینڈ) پر مشتمل ہوگا۔

ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈ یم ایک تاریخی کرکٹ گرائونڈ ہے جس پر دنیا کے عظیم کرکٹرز اپنی کار کردگی کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔ سٹیڈیم 1984ء میں 89 کنال پر تعمیر کیا گیا۔

ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کے ساتھ ہی شاہی باغ ہے اس لئے شروع میں اسے شاہی باغ سٹیڈیم کہا جاتا تھا لیکن بعد میں سیاستدان ارباب نیاز کے نام پر اس کا نام رکھ دیا گیا۔ یہ شہر کے گنجان آباد علاقے نصیر آباد کی طرف جاتی روڈ پر واقع ہے۔

ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم میں آخری مرتبہ بین الا قوامی میچ 2006 میں پاکستان اور انڈیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا تھا جس میں اس وقت کے ٹاپ کھلاڑی سچن ٹنڈولکر ، ویر ندر سہواگ، راہول ڈریوڈ، یوراج سنگھ ، ایم ایس دھونی، محمد یوسف، شاہد آفریدی، یونس خان اور شعیب اختر جیسے دیگر نامور کھلاڑیوں نے اپنے کھیل کے جوہر دکھائے تھے۔

 

ارباب نیازکرکٹ سٹیڈیم میں اب تک 17 ون ڈے اور 6 ٹیسٹ میچز کھیلے جاچکے ہیں۔ اس گرائونڈ پر آسٹریلیا، جنوبی افریقہ ، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز جیسی ٹاپ ٹیمیں میچز کھیل چکی ہیں۔ یہاں پہلا ون ڈے پاکستان اور انڈیا کے درمیان 1984ء کھیلا جانا تھا جو بعد ازاں منسوخ کر دیا گیا۔

ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم میں پہلا ٹیسٹ میچ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان 1995 میں کھیلا گیا جس میں پاکستان نے فتح حاصل کی۔ وسیم اکرم اس میچ میں 7وکٹیں لے کر مین آف دی میچ رہے تھے۔

ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان کی چوتھی وکٹ کی ایک یاد گار پارٹنر شپ بھی مشہور ہے جو کہ زمبابوے کے خلاف 2004ء میں شعیب ملک اور یونس خان کے درمیان قائم ہوئی۔

یونس خان نے 77 اور شعیب ملک نے 80 رنز بنا کر پاکستانی بیٹنگ کو سہارا دیا تھا۔ ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کا یاد گار میچ 2006 میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان رہا جس ہیں انڈیا ڈک ورتھ لوئس میتھ کے تحت فاتح رہا۔

انڈیانے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے رنزبنائے جواب میں پاکستان نے 7 وکٹوں پر 311 رنز بنائے تھے کہ کم روشنی کی وجہ سے میچ روکنا پڑا۔ اس میچ کی خاص بات سچن ٹنڈولکر اور سلمان بٹ کی سنچریاں تھیں۔

error: Content is protected !!