سپورٹس کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اہم اجلاس،رائے تیمور خان بھٹی نے صدارت کی

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) صوبائی وزیر کھیل ، امور نوجوانان و سیاحت رائے تیمور خان بھٹی کی زیرصدارت جمعہ کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں سپورٹس کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، سیکرٹری سپورٹس پنجاب ندیم محبوب ، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ و دیگر افسران نے شرکت کی، اجلاس میں افسران نے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل ، امور نوجوانان و سیاحت رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے سپورٹس کا فروغ اور ترقی پنجاب حکومت کا مشن ہے، کھلاڑیوں کو جدید سہولتیں فراہم کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات کررہے ہیں، سپورٹس کے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے کھلاڑیوں کو مزید سہولتیں میسر آئیں گی، ہر تحصیل میں سپورٹس کی جدید سہولتیں فراہم کررہے ہیں

رواں سال تحصیلوں میںبھی سپورٹس کمپلیکس، سٹیڈیم اور گرائونڈ زتعمیر کریں گے، سپورٹس کے فروغ کے لئے انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے ، سہولتوں کی فراہمی سے کھلاڑیوں کا ٹیلنٹ سامنے آئے گا جس سے پاکستان کا نام روشن ہوگا، پنجاب حکومت سپورٹس کی سہولتیں یونین کونسل کی سطح پر مہیا کرے گی، صوبائی وزیر کھیل ، امور نوجوانان و سیاحت رائے تیمور خان بھٹی نے افسران کو ہدایت کی سپورٹس منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔سیکرٹری سپورٹس پنجاب ندیم محبوب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپورٹس کے جاری منصوبوں کی مانیٹرنگ کررہے ہیں

ان کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے لئے افسران اور ٹھیکیدار ان کو سخت ہدایات جاری کردی گئی ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ہر کھلاڑی کو سپورٹس کی سہولت مہیا کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ مختلف شہروں میں جاری سپورٹس کے ترقیاتی منصوبوں میں جدید سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں، ترقیاتی منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں اور ان کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لئے کام کی رفتار کو تیز کردیا گیا ہے، افسران کو سختی سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر میں کوالٹی کو خصوصی طور پر مدنظر رکھا جائے اس معاملے میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

تعارف: newseditor