ایشیا کپ، پاکستان اور بھارت میں سے کس کا پلڑا بھاری؟

پاکستان اور بھارت کے درمیان سیریز تو نہیں ہو رہی لیکن دونوں حریفوں کا میچ ایشیا کپ یا پھر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے کسی ایونٹ میں دیکھنے کو ملتا ہے۔پاکستان اور بھارت کا 28 اگست کو ایک بار پھر ایشیا کپ میں ٹاکرا ہو گا۔ایشیا کپ کے گزشتہ 5 ایڈیشنز پر ایک نظر ڈالی جائے تو دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ایشیا کپ کے2010 کے ایڈیشن میں بھارت نے پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی۔اسی طرح 2012 میں بھی بھارت نے قومی ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی، اس میچ میں ویرات کوہلی 183 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔2014 کے فائنل میچ میں پاکستان نے آخری اوور میں بھارت کو شکست دی تھی جس میں شاہد آفریدی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔ایک بار پھر 2016 کے ایڈیشن میں ویرات کوہلی کی مدد سے بھارت نے پاکستان کو ہرایا تھا،اس میچ میں کوہلی نے 49 رنز بنائے تھے۔2018 میں ہونے والے ایشیا کپ کے ایڈیشن میں بھارت نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

error: Content is protected !!