قومی خاتون کرکٹر ثنا میر کا بڑا اعزاز

لاہور(سپورٹسلنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویمن کرکٹ کی رول ماڈل کھلاڑی ثنا میر کو آئی سی سی ویمنز کمیٹی میں شمولیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈقومی خواتین کرکٹ کی رول ماڈل ثناء میر کو آئی سی سی ویمنز کمیٹی میں شمولیت پر مبارکبادپیش کرتا ہے۔ ثناء میر کمیٹی میں شامل تین موجودہ خواتین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔انگلینڈ کی سابق خاتون کرکٹر کلئیر کانر کوکمیٹی کی چیئرپرسن برقرار رکھا گیا ہے۔ کمیٹی میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی اسپنر ثناء میر کے علاوہ آسٹریلیا کی خاتون کرکٹر لیسا سٹالیکر اور بھارتی کھلاڑی مٹھالی راج شامل ہیں۔ کمیٹی کا پہلا اجلاس گذشتہ روز آئی سی سی کی سالانہ کانفرنس کے دوران منعقد ہوا۔اس موقع پر چیئرمین مین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے ”پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے میں ثناء میر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ ثناء میر اپنے وسیع تجربے کی بنیاد پر خواتین کرکٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گی۔

”” ثناء میر کی حالیہ کامیابی قومی سطح پر خواتین کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کا سبب ہے جو ہمیں ملک میں خواتین کرکٹ کے فروغ میں مزید مدد دے گی۔”اس موقع پر ثناء میر نے آئی سی سی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ”بطور موجودہ کرکٹرانٹرنیشنل ویمنز کمیٹی میں شمولیت کسی اعزاز سے کم نہیں۔ دنیا بھر میں خواتین کرکٹ تیزی سے فروغ پارہی ہے۔ کھیل کے فروغ کے لیے کمیٹی میں موجودہ کھلاڑیوں کا انتخاب آئی سی سی کا قابل ستائش عمل ہے۔”” ہم کھلاڑیوں کی آواز بنتے ہوئے کمیٹی کی ہداہات پر خواتین کرکٹرز کو اعتماد میں لیں گے۔ کمیٹی کا حصہ بننے پر میں بہت خوش ہوں، کوشش کروں گی کہ خواتین کرکٹ کیفروغ میں اپنا کردار ادا کرسکوں۔ ”آئی سی سی ویمنز کمیٹی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان بھی شامل ہیں۔ ایم ڈی پی سی بی وسیم خان آئی سی سی کے مستقل اراکین کی فہرست میں سے منتخب کیے گئے دو اراکین میں سے ایک ہیں۔

تعارف: newseditor