محمد بلال انڈونیشیا میں سلور اور ساؤتھ ایشیا ٹائٹل کے دو مقابلے کل لڑیں گے

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)پاکستانی باکسر محمد بلال انڈونیشیا میں ہونیوالے باکسنگ مقابلے میں اب ایک کے بجائے دوٹائٹل کیلئے فائٹ کریں گے ،کراچی سے تعلق رکھنے والے باکسر محمد بلال اور Geisler AP کے درمیان کانٹے کا مقابلہ کل ہفتہ کو ہو گا ۔دونوں باکسر ورلڈ باکسنگ کونسل (WBC)کے تحت ہونیوالا سلور ایشیا ٹائٹل اور ورلڈ باکسنگ فیڈریشن (WBA)کے ساوتھ ایشیاٹائٹل کے لئے فائٹ کر رہے ہیں ۔ پاکستانی باکسر محمد بلا ل پاکستان پروفیشنل باکسنگ فیڈریشن کی سربراہی اورگلیڈیس پرا ئیوٹ لمیٹڈ کا تعاون حاصل ہے ۔پاکستانی باکسر محمد بلال نے انڈونیشیا سے جاری اپنے تازہ ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ یہاں ایشیا سلور ٹائٹل فائٹ کھیلنے آئے تھے مگر یہاں آکر معلو م ہوا کہ ساوتھ ایشیا ٹائٹل کا مقابلہ بھی طے ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں دونوں ٹائٹل جیتنے کے لئے پر عزم ہیں اور پاکستانی عوام بھی میری کامیابی کے لئے دعا کرے ،20جولائی پاکستان کی کامیابی کا دن ہے اور امید ہے کہ کامیابی کے بعد دونوں ٹائٹل ہمارے کاندھے پر ہو گا ۔یاد رہے کہ محمد بلال نے30نومبر2017سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور2017میں ہی ایک ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ سال2018ءمیں3ٹائٹل میں فاتح رہے اور 2019ءکو یہ دوسرا ٹائٹل کھیل رہے ہیں ۔ باکسر ڈاٹ کام کے ریکارڈ کے مطابق محمد بلال نے پاکستان میں باکسنگ کی6فائٹ میں حصہ کیا اور تمام فائٹ میںکامیابی حاصل کی ۔انہوں نے بتایا کہ ورلڈ باکسنگ کونسل کی ورلڈ رینکنگ کے مطابق دنیا میں1688باکسر ہیں اور ایشیا میں محمد بلال کی14ویں رینکنگ ہے ۔ اگر محمد بلال ایشیا کا مقابلہ بھی جیت گئے تو انکی ورلڈ رینکنگ بھی بڑھ جائے گی اور ان کا مستقبل روشن ہو جائے گا اس کے بعد وہ ورلڈ باکسنگ کونسل کے انٹرنیشنل ٹائٹل کے لئے کوالیفائی کریں گے ۔

اد رہے کہ محمد بلال نے30نومبر2017سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور2017میں ہی ایک ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ سال2018ءمیں3ٹائٹل میں فاتح رہے اور 2019ءکو یہ دوسرا ٹائٹل کھیل رہے ہیں ۔ باکسر ڈاٹ کام کے ریکارڈ کے مطابق محمد بلال نے پاکستان میں باکسنگ کی6فائٹ میں حصہ کیا اور تمام فائٹ میںکامیابی حاصل کی ۔انہوں نے بتایا کہ ورلڈ باکسنگ کونسل کی ورلڈ رینکنگ کے مطابق دنیا میں1688باکسر ہیں اور ایشیا میں محمد بلال کی14ویں رینکنگ ہے ۔ اگر محمد بلال ایشیا کا مقابلہ بھی جیت گئے تو انکی ورلڈ رینکنگ بھی بڑھ جائے گی اور ان کا مستقبل روشن ہو جائے گا اس کے بعد وہ ورلڈ باکسنگ کونسل کے انٹرنیشنل ٹائٹل کے لئے کوالیفائی کریں گے ۔

https://www.instagram.com/p/B0FEN1xAGQP/?utm_source=ig_web_copy_link

تعارف: newseditor