کولمبو(سپورٹس لنک رپورٹ) سری لنکا کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، نیروشن ڈکویلا، دانشکا گوناتھلیکا، اکیلا دانن جایا اور لکشن سنداکن کی دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، جیون مینڈسن، سرنگا لکمل، ملینڈا سری وردنے اور جیفری وانڈرسے ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے، فاسٹ باؤلر لاستھ مالنگا، کاسن راجیتھا، نووان پرادیپ، لاہیرو کمارا اور لاہیرو مدوشنکا ٹیم کا حصہ ہوں گے، اس بات کا بھی امکان موجود ہے کہ مالنگا بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیں۔ سری لنکن ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان دیمتھ کرونارتنے، کوسل پریرا، اویشکا فرننڈو، کوسل مینڈس، اینجلو میتھیوز، لاہیرو تھریمانے، شیہان جے سوریا، دھنن جایا ڈی سلوا، نیروشن ڈکویلا، دانشکا گوناتھلیکا، ڈاسن شناکا، وانندو ہسارنگا، اکیلا دانن جایا، امیلا آپونسو، لکشن سنداکن، مالنگا، نووان پرادیپ، کاسن راجیتھا، لاہیرو کمارا، تھسارا پریرا، ایسورو اودانا اور لاہیرو مدوشنکا پر مشتمل ہے۔