پاکستانی تن سازوں نے پرچم سربلند کر دیا

کھٹمنڈو (سپورٹس لنک رپورٹ)ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ اینڈ اسپورٹس فزیک چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک گولڈ، ایک سلور اور دو برانز میڈل حاصل کرلئے۔نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو میں ہونے والی بارہویں ساؤتھ ایشین چیمپئن شپ کی مختلف کیٹگریز میں ایشیا کی مختلف ٹیموں نے حصہ لیا۔چیمپئن شپ کے تیسرے اور آخری روز چیمپئن شپ میں پاکستان کے عثمان عمر نے ماڈل فزیک میں گولڈ میڈل، محمد سعید نے 80 کے جی میں سلور میڈل، فضل الہٰی اور فہیم عباس نے برانز میڈل حاصل کئے۔ٹیم آفیشلز میں سہیل انوار چیئرمین، شیخ فاروق صدر جبکہ پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے نائب صدر ارمغان مقیم ٹیم کے منیجر تھے۔ایونٹس میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں میں فضل الہٰی کراچی، محمد سید کوئٹہ، فہیم عباس اور عثمان عمر لاہور سے، ان کے علاوہ فہد الہٰی اور قادر بھی ٹیم کے ہمراہ تھے۔

تعارف: newseditor