دنیائے کرکٹ کا بڑا نام ریٹائر

کولمبو(سپورٹس لنک رپورٹ) سری لنکا کے منفرد سٹائل کے فاسٹ باؤلر لاستھ مالنگا نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، بنگلادیش کے خلاف ہوم سیریز کا پہلا میچ ان کے کیریئر کا آخری مقابلہ ہو گا۔پندرہ سال پہلے اپنے منفرد ایکشن سے دنیائے کرکٹ میں تہلکا مچا دینے والے لاستھ مالنگا نے ون ڈے کیریئر ختم کرنے کا اعلان سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔بنگلا دیش کے خلاف 3 ون ڈے میچز کی سیریز 26 جولائی سے کولمبو میں شیڈول ہے اور سیریز کے پہلے ون ڈے کے بعد لاستھ مالنگا ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیں گے۔

ملنگا نے ون ڈے کرکٹ سے رٹائرمنٹ کا اعلان

خطرناک یارکرنے کے ماسٹر لاستھ مالنگا نے ورلڈکپ 2019ءمیں7میچز کھیل کر28.69کی اوسط سے 13 شکار کیے جب کہ میزبان انگلینڈ کے خلاف تینتالیس رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کرنا ان کی بہترین کارکردگی رہی۔35 سالہ لاستھ مالنگا نے سری لنکا کی طرف سے 30 ٹیسٹ، 225 ون ڈے اور 73 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں بالترتیب101،335اور97بلے بازوں کو پوویلین کی راہ دکھائی ہوئی ہے ۔

تعارف: newseditor