پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کیلئے 20 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کر لیا

اسلام آباد ( سپورٹس لنک رپورٹ ) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) نے انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لئے 20 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کر لیا، حتمی ٹیم کا اعلان اکتوبر میں کیا جائے گا۔ منگل کو پی بی سی سی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ محمد بلال ستی اور دیگر ممبران میں مسعود جان اور ابرار شاہ شامل ہیں نے چیئرمین بلائنڈ کرکٹ کونسل سید سلطان شاہ کی منظوری سے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لئے 20 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا ہے۔ان شارٹ لسٹ کھلاڑیوں میں سے 15 رکنی حتمی ٹیم کا اعلان اکتوبر میں کیا جائے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان 6 ٹی 20 میچوں کی سیریز رواں سال11 سے 19 نومبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی جن کھلاڑیوں کو شارٹ کیا گیا ہے ان میں بی ون کیٹیگری میں ریاست خان، ظفر اقبال، ساجد نواز، فخر عباس، شفیع اللہ، شاہ زیب اور نثار علی شامل ہیں۔ بی ٹو میں بدر منیر، مطیع اللہ، معین اسلم، ایوب خان، شاہ زیب حیدر، ہارون خان اور انیس جاوید جبکہ بی تھری کیٹیگری میں محمد راشد، محمد اعجاز، محسن خان، ثناء-04 اللہ خان مروت، محمد اکرم اور اکمل حیات شامل ہیں۔

تعارف: newseditor