کرکٹ کی 142سالہ تاریخ بدل گئی،آئی سی سی نے نئی ٹیکنالوجی کی منظوری دیدی

نئی دہلی(سپورٹس لنک رپورٹ)کرکٹ میں نوبال کے حوالے سے اب کوئی تنازع جنم نہیں لے گا کیونکہ آئی سی سی نے نو بال ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی منظوری دے دی ہے، یہ ٹیکنالوجی سب سے پہلے بھارت میں استعمال ہوگی۔اس بات کا دعوی بھارتی اخبار نے کیا ہے۔ اخبار کے مطابق نوبال ٹیکنا لوجی ایک ایسی تکنیک ہے جس کے ذریعے بالر کے پیرپرنگاہ رکھی جا سکے گی۔نو بال ٹیکنالوجی کے متعلق اخبار نے لکھا ہے کہ جیسے ہی بالر کا پاں کریز پر پڑے گا تو اس پر تھرڈ امپائر کیمرے سے نظر رکھے گا اور اگر پاں کریزسے آگے ہوگا تو تھرڈ امپائرفورا میدان میں کھڑے امپائرکواس کی اطلاع دے گا۔عموما تھرڈ امپائرڈی آرایس کے دوران ہی بالرکے پاو-04ں پہ نگاہ ڈالتا ہے لیکن اب نو بال ٹیکنا لوجی کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہو گا۔بھارتی اخبار کے مطابق نوبال ٹیکنا لوجی فی الوقت بہت مہنگی ہے اور اسی وجہ سے آئی سی سی اس کے استعمال سے ہچکچا رہی ہے کیونکہ ایک محتاط اندازے کے مطابق فی میچ ہزاروں ڈالرز خرچہ آئے گا مگر اب بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے مطالبے پر آئی سی سی اس کے لیے تیار ہوگئی ہے جس کے بعد سب سے پہلے یہ ٹیکنالوجی بھارت میں استعمال کی جائے گی۔

تعارف: newseditor