پی ایس ایل سیزن 5کے تمام میچز پاکستان اور آزاد جموں کشمیر میں کھیلے جائیں گے

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ فائیو کے تمام میچز پاکستان اور آزاد جموں کشمیر میں کھیلے جائیں گے۔ پی ایس ایل فائیو کے 35میچز کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ نومبر میں شروع ہوگی۔پاکستان سپر لیگ فائیو کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔ پی ایس ایل فائیو فروری 2020میں ہوگا جبکہ ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ نومبر میں ہوگی۔ اس دفعہ دنیا کرکٹ کے نامور کھلاڑی پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان اور آزاد جموں کشمیر میں کھیلیں گے۔مجموعی طور پر 35میچز ہوں گے۔ کراچی اور لاہور میں 10، 10،ملتان اور راولپنڈی میں 6، 6 میچز کھیلے جائے گے۔ پشاور میں ایک اور آزاد جموں کشمیر میں دو میچ ہوں گے۔ کراچی کے اسٹیڈیم میں 28ہزار ،قذافی اسٹیڈیم 32ہزارشائقین کرکٹ کی گنجائش موجود ہے۔ملتان اسٹیڈیم میں سب زیادہ 42ہزار ، راولپنڈی اسٹیڈیم چھبیس ہزار،پشاور 32ہزار اور آزاد جموں کشمیر میں 18ہزار شائقین کرکٹر میچ دیکھ سکیں گے۔ پی سی بی حکام کے مطابق پی ایس ایل فائیو کیلئے لاہور اور کراچی کے گراونڈ میچز تیار ہیں۔ملتان اسٹیڈیم میں کمنٹری بوکس اور میڈیا سینٹر جبکہ راولپنڈی اسٹیڈیم میں ڈریسنگ روم اور کمنٹری بوکس کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔

تعارف: newseditor