آئر لینڈ واحد ٹیسٹ میچ میں صرف 38رنز پر ڈھیر،انگلینڈ کی 143رنز سے جیت

لارڈز (سپورٹس لنک رپورٹ)انگلینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ میں آئرلینڈ کی ٹیم صرف 38رنز پر ڈھیر ہو گئی اور میزبان ٹیم نے 143رنز سے کامیابی سمیٹ کر سیریز بھی 0-1 سے اپنے نام کر لی۔لارڈز میں کھیلے گئے

سیریز کے پہلے اور واحد ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے اپنی دوسری نامکمل اننگز 303 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی تو آئرلینڈ کو ان کی اننگز کی بساط لپیٹنے میں زیادہ دیر نہ لگی اور انگلش ٹیم اسکور میں مزید کسی اضافے کے بغیر ہی پویلین لوٹ گئی۔

انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 303رنز بنانے میں کامیاب رہی اور آئرلینڈ کو میچ میں فتح کے لیے 182رنز کا نسبتاً آسان ہدف دیا۔آئرلینڈ کی جانب سے ایڈیئر اور تھامسن نے تین، تین جبکہ رینکن نے دو وکٹیں حاصل کیں

۔ہدف کا تعاقب آئرلینڈ کے لیے کسی ڈراؤنے خواب سے کم نہ تھا اور 11 کے مجموعے پر ان کی پہلی وکٹ گری جو پوری اننگز کی سب سے بڑی شراکت ثابت ہوئی۔کرس ووکس اور اسٹورٹ براڈ پر مشتمل انگلش باؤلرز کی جوڑی نے آئرلینڈ کی بیٹنگ کو تہس نہس کردیا جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ جیمز میک کولم کے سوا کوئی بھی بلے باز ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکا۔

آئرلینڈ کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز کے 16ویں اوور میں صرف 38رنز پر ڈھیر ہو گئی اور یوں انگلینڈ نے میچ میں 143رنز سے کامیابی حاصل کر لی

اور میچ تیسرے دن کھانے کے وقفے سے قبل ہی اختتام پذیر ہو گیا۔انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اسٹورٹ براڈ کے حصے میں چار وکٹیں آئیں۔92رنز کی اننگز کھیلنے والے جیک لیچ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

تعارف: newseditor