پاکستانی کوہ پیما ساجدنے کے ٹو چوٹی سرکرکے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

سکردو: (سپورٹس لنک رپورٹ) تین پاکستانی کوہ پیماؤں نے ملک کی بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کر لی، اس مہم جوئی میں ان کے ساتھ 16 غیر ملکی کوہ پیما بھی شریک تھے۔

21 سالہ ساجد کا اعزاز ، کے ٹو سر کرنے والے دوسرے کم عمر ترین مہم جو بن گئے۔ بتایا گیا ہے کہ ساجد علی کے ہمراہ دیگر 2 پاکستانیوں دلاور حسین اور یوسف نے بھی ہمت دکھائی اور بلند ترین چوٹی پر قومی پرچم گاڑ دیا۔

موت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مہم سر کرنے میں ان قابل فخر 3 پاکستانیوں کا 16 غیر ملکی کوہ پیماوں نے ساتھ دیا جو بالآخر منزل کے حصول پر منتج ہوا۔

تعارف: newseditor