سینئر صوبائی وزیر محمد عاطف خان کا ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کا تفصیلی دورہ

پشاور( سپورٹس لنک رپورٹ)خیبرپختونخوا میں کھیلوں کے فروغ کے لیے 1000 گراونڈز تعمیر کیے جارہے ہیں،سینئر صوبائی وزیرسینئر صوبائی وزیر محمد عاطف خان نے ارباب نیازکرکٹ سٹیڈیم کاتفصیلی دورہ کیا اسٹیڈیم پر جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیاارباب نیاز اسٹیڈیم کی عالمی معیار کے مطابق دوبارہ تعمیر جاری ہے منصوبے کی کل لاگت 1377.878 ملین ہے، اسٹیڈیم کا کل رقبہ 89 کنال ہے منصوبے میں ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور بین القوامی معیار ہاسٹل کی تعمیر بھی شامل ہے۔

اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری بابر خان ، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس اسفندیار خٹک، کنسلٹنٹ ساجد،منیر عباس، جمشید بلوچ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ کنسلٹنٹ ٹیم نے صوبائی وزیر اور دیگر حکام کو اپ گریڈیشن بارے بریفنگ دی صوبائی وزیر نے مختلف سائٹس کا دور بھی کیا اور جہاں جہاں نئی تعمیرات کی جارہی ہیں ان کی حد بندی کا جائزہ لیا، صوبائی وزیرنے کہا کہ یہ خیبرپختونخوا کی تاریخ میں کھیلوں کے شعبے میں ایک بڑا پراجیکٹ ہے جو ملک بھر کے لئے بالعموم اور صوبے کے لئے بالخصوص ایک سنگ میل ثابت ہوگا ، ارباب نیاز سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن پر ایک ارب 38 روپے خرچ کئے جارہے ہیںجس سے سٹیڈیم میں جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش 18 ہزار سے 35 ہزار تک بڑھائی جائے گی

فلڈ لائٹس بھی نصب کی جارہی ہیںجس سے یہاں رات کے وقت میچوں کا انعقاد ہوسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ سٹیڈیم میں بین الاقوامی معیار کی انڈور کرکٹ اکیڈیمی، انڈور جمنازیم اور فور سٹارز طرز ہاسٹل بھی بنائے جارہے ہیں کوشش ہے کہ سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن جلد مکمل ہو ۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے میچ پشاور میں کرانے کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ کرلیا ہے امید ہے کہ اپ گریڈیشن مکمل ہونے کے بعد یہاں پی ایس ایل کے میچ کرائے جائیں گے۔

رباب نیاز سٹیڈیم میں 35 ہزار افراد کے بیٹھنے کی گونجائش ہوگی۔کوشش کررہے ہیں کہ پی ایس ایل سے قبل یہ سٹیڈیم تیار ہوسکے سٹیڈیم کو آئی سی سی معیار کے مطابق تیار کررہے ہیں، خیبرپختونخوا میں کھیلوں کے فروغ کے لیے 1000 گراونڈز تعمیر کیے جارہے ہیںصوبے میں ڈویژنل سطح پر خواتین کے لیے انڈور جیمنیزیم تعمیر کا منصوبہ متعارف کرایا جارہا ہے، ضم شدہ اضلاع میں تحصیل سطح پر سپورٹس سٹیڈیم تعمیر کئے جارہے ہیں،

تعارف: newseditor