وکٹ کرکٹ کیلئے شاندار تھی، شاداب خان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے شاداب خان کو تین وکٹیں حاصل کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا، میڈیا سے گفتگو میں شاداب خان کا کہنا تھا کہ وکٹ کرکٹ میچ کیلئے شاندار تھی اور میری کوشش تھی کہ میں وکٹوں پر ہی گیند کرائوں اس کوشش میں مجھے کامیابی ملی ہے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کائونٹی کرکٹ کے دوران میں ان بیٹرز کو پہلے بائولنگ کرا چکا تھا اسی وجہ سے مجھے ان کے خلاف کامیابی بھی ملی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہماری بائولنگ لائن نے نیدرلینڈز کی بیٹنگ کو دبائو کا شکار رکھا جس سے ہمیں ان کو محدود کرنے میں کامیابی ملی، ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو میچوں میں ہم اچھی فنش نہیں کرسکے تھے لیکن آج ٹیم نے جیت حاصل کی ہے اس کی خوشی ہے۔

error: Content is protected !!