نیشنل گیمز، ریسلنگ واپڈا نے جیت لی

پشاور (سپورٹس رپورٹر) واپڈا نے نو گولڈ،ایک برونزاور 140 پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے نیشنل گیمز کا ریسلنگ ایونٹ جیت لیا،

پاکستان آرمی نے ایک گولڈ، چار سلور، تین برونز میڈلز اور 73 پوائنٹس کے ساتھ دوسری جبکہ پنجاب نے دو سلور، پانچ برونز میڈلز اور 45 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان ریلوے دو سلور، دو برونز میڈلز34 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہی،

ایچ ای سی نے ایک سلور، تین برونز اور 31 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ٹینس ٹیم ایونٹ میں آرمی کے حذیفہ نے اسلام آباد کے ذلان خان کو چھ ایک، چھ تین، احمد کامل نے اسلام آباد کے ابراہیم کو ایک چھ، چھ چار، چھ چار، پنجاب کے عمران بھٹی نے سندھ کے اظہر کو چھ ایک، چھ صفر، پنجاب کے فیضان خرم نے سندھ کے زبیر راجہ کو چھ صفر، چھ ایک،

واپڈا کے عقیل خان نے ایچ ای سی کے میاں بلال کو چھ ایک، چھ دو، واپڈا کے محمد عابد نے ایچ ای سی کے اظہر کو چھ صفر، چھ ایک، خیبر پختونخوا کے اعجاز احمد نے نیوی کے اسرار کو چھ ایک، چھ دو، خیبر پختونخوا کے عباس خان نے زین کو چھ ایک، چھ دو، خواتین ٹیم ایونٹ میں واپڈا کی سارہ منصور نے سندھ کی مریم کو چھ ایک، چھ صفر، واپڈا کی سارہ محبوب نے

سندھ کی تحریم کو چھ ایک، چھ صفر، آرمی کی شیزما نے بلوچستان کی زوہرا کو چھ صفر، چھ صفر، آرمی کی زوہا نے بلوچستان کی مدیحہ کو چھ صفر، چھ صفر، اسلام آباد کی شیزا نے خیبر پختونخوا کی انعم کو چھ تین، چھ تین سے ہراکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

تعارف: News Editor