زینب عباس کا شادی پر رقص ، ویڈیو وائرل

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)سپورٹس پریزنٹر زینب عباس کی شادی کے سلسلے میں تقریب کے دوران رقص کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔اپنی شادی کے دوران زینب عباس خود بھی اپنے شوہر کے ساتھ رقص کرتی دکھائی دیں۔زینب عباس نے ویڈیو اور فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے خوشی کے پرمسرت لمحات کو شیئر کیا۔اسپورٹس پریزنٹر نے اپنے پیغام میں لکھا کہ یہاں ان تمام دلہنوں کے لیے جن کا دل شادی کے موقع پر جھومتا ہے۔

https://www.instagram.com/p/B5f5TdiFc-C/?utm_source=ig_web_copy_link

انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی خوشی و مسرت کی ان کی بہترین رات ہے اور اس رات کو یادگار بنانے والوں کا شکریہ۔ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون اسپورٹس پریزنٹر ان دلہنوں کی طرح اپنی شادی کی تقریبات سے لطف اندوز ہورہی ہیں جو ان تقریبات میں خوشیوں کا دل کھول کر حصہ بن جاتی ہیں۔

ہال میں جب خاتون پریزنٹر داخل ہوئیں تو ان کا استقبال کرکٹ بیٹ کی چھاؤں میں کیا گیا جبکہ اس موقع پر پاکستان سپر لیگ 2017 کا ٹاٹئل سانگ ’پھر سیٹی بجے گی‘ بجایا گیا۔یاد رہے کہ زینب عباس کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ایونٹس میں پریزنٹر بننے کے بعد کھیلوں کی دنیا میں شہرت حاصل ہوئی۔زینب عباس کو رواں برس انگلینڈ اور ویلز میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے رپورٹنگ پینل میں بھی شامل کیا گیا تھا۔

تعارف: newseditor