بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان حکومتی اجازت سے مشروط کردیا

ڈھاکہ(سپورٹس لنک رپورٹ)بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ بھی بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی)کے نقشہ قدم پر چل نکلا۔بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان حکومتی اجازت سے مشروط کر دیا۔بنگلہ دیشی حکومت بدستور خاموش ہے اور پاکستان کیخلاف آئندہ برس کے اوائل میں شیڈول سیریز اب نیوٹرل مقام پر بھی زیر غور ہے۔ بی سی بی کرکٹ آپریشنز کے چیئرمین اکرم خان نے واضح کیا ہے کہ حکومت کی طرف سے دورے کی اجازت مل جائے تو پھر پاکستان کرکٹ بورڈ سے مزید مذاکرات کریں گے، کھلاڑیوں کے ساتھ مل بیٹھ کر ان کی رائے بھی لی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی وجہ سے کلیئرنس نہ ملنے پر غیر جانبدار مقام پر کھیلیں گے کیونکہ ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی میچوں کے الگ مقامات پر انعقاد سے پی سی بی نے انکار کردیا ہے۔بی سی بی کرکٹ آپریشنز کے چیئرمین اکرم خان نے شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو میں ایک بار پھر واضح کردیا کہ اگر انہیں حکومت کی جانب سے اجازت مل گئی تو وہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے مزید بات چیت کریں گے لیکن حکومت کی جانب سے تاحال کوئی جواب نہیں ملا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر چیز کا انحصار حکومت پر ہے کہ وہ کیا چاہتی ہے۔

error: Content is protected !!