انگلینڈ کے سابق کپتان اور فاسٹ بولر باب ولِس چل بسے

لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بولر باب ولِس چل بسے۔اپنے زمانے کے شہرہ آفاق بولر کی عمر 70برس تھی اور انہیں کینسر کا عارضہ لاحق تھا۔70سالہ باب ولس جب 1984 میں ریٹائر ہوئے تو دنیا بھر میں ڈینس للی کے سوا کسی کی وکٹوں کی تعداد ان سے زیادہ نہیں تھی۔

انہوں نے 1971 میں 21 برس کی عمر میں انگلینڈ کیلئے ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔ 90 ٹیسٹ میچز میں انہوں نے 325وکٹیں حاصل کیں۔ ان کا آخری ٹیسٹ میچ ویسٹ انڈیز کیخلاف 1984 میں تھا۔64ون ڈے میچز میں باب ولس نے 80 وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ کے عظیم کھلاڑی کے انتقال پر دنیائے کرکٹ نے اظہار تعزیت کیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی باب ولس کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

error: Content is protected !!