سائوتھ ایشین گیمز،پاکستان نے میڈلز کی سنچری مکمل کرلی،انعام بٹ نے تیسرا طلائی تمغہ جیتا

کھٹمنڈو (سپورٹس لنک رپورٹ)نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جاری ساؤتھ ایشین گیمز میں پہلوان انعام بٹ نے ریسلنگ میں پاکستان کے لیے تیسرا گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔کھٹمنڈو میں جاری ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان کے انعام بٹ نے 92 کلوگرام کی باؤٹ میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔ہینڈ بال میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو شکست دیکر گولڈ میڈل جیتا، پاکستان نے بھارت کو 29-28 سے شکست دی۔

فینسنگ کے ٹیم ایونٹ میں پاکستان نے کانسی میڈل اپنے نام کر لیا جب کہ پاکستان نے باکسنگ میں بھی 2 کانسی کے میڈل حاصل کیے۔ پاکستان کے محمود الحسن اور نقیب اللہ نے کانسی کے تمغے جیتے۔ٹینس میں عقیل خان اور مزمل مرتضیٰ نے انفرادی مقابلوں میں کانسی کے میڈلز جیتے۔  پاکستان نے ٹینس کے مینز ڈبلز ایونٹ میں بھی 2 کانسی کے میڈل حاصل کیے۔دوسری جانب ویٹ لفٹنگ کے  مقابلے میں نوح بٹ اورحنظلہ بٹ نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔کھٹمنڈو میں جاری ساؤتھ ایشین گیمز میں اسکواش میں طیب اسلم نے سونے کا تمغہ جیت لیا جب کہ شوٹنگ میں گلفام جوزف نے سلور میڈل حاصل کیا تھا۔

پاکستان ہینڈ بال ٹیم

ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان نے میڈلز کی سنچری مکمل کر لی ہے، پاکستان ایونٹ میں اب تک 29 سونے، 31 چاندی اور 46 کانسی کے تمغےحاصل کر چکا ہے۔

error: Content is protected !!