مقدس نیشنل وومین فٹبال چمپئن شپ کوالیفائر کی ٹاپ سکورر بن گئیں

کراچی (ریاض احمد) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام 12ویں نیشنل وومین فٹبال چمپئن شپ کوالیفائرکے کراچی سینٹر کا اختتام ہوگیا۔ آخری میچ کے گروپ 3میں کھیلے گئے میچ میں محسن گیلانی وومین ایف سی نے سندھ کی ٹیم کے ساتھ کوئی رعایت نہ کی اور1-8کی واضح کامیابی کے ساتھ ایونٹ میں اپنی دوسری کامیابی حاصل کی۔

فاتح ٹیم کی جانب سے مقدس نے ایونٹ میں اپنی دوسری ہیٹرک اسکور کی انہوں نے مجموعی طور پر 5گول اسکور کئے۔ قبل ازیں اپنی پہلی ہیٹرک انہوں نے سی ڈی ایس ایس کیخلاف بنائی تھی جس میں انہوں نے انفرادی 5گول اسکور کئے تھے۔ مجموعی طور پر ایونٹ میں 10گول کے ہمراہ مقدس نے ایونٹ کی ٹاپ اسکورر بننے کے ساتھ ایونٹ کا 100واں گول اسکورکرنے کا اعزاز بھی انہیںحاصل ہوا ۔

کراچی یونائیٹڈ کی نینا زہری نے9اور کراچی ککرز کی اریبا عزیز نے 8گول کے ساتھ بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔فائنل راؤنڈ آئندہ ماہ کے اوائل میں کراچی میں کھیلا جائے گا۔کراچی یونائیٹڈ فٹبال اسٹیڈیم کلفٹن پر محسن گیلانی ایف سی اور سندھ کی ٹیم کے مابین مقابلہ یکطرفہ ثابت ہوا۔

محسن گیلانی کی جانب سے مقدس نے تیسرے ، چوتھے ، 9ویں اور37ویں منٹ میں یکے بعد دیگرے 4گول اسکورکرکے اپنی دوسری ہیٹرک مکمل کی ۔ 5واں گول اریبا نے 42ویں منٹ میں اسکور کیا اور وقفہ پر اپنی ٹیم کو0-5سے آگے کردیا۔ وقفہ پر سندھ کی ٹیم 5-0کے خسارے میں تھی دوسرے ہاف میں بھی محسن گیلانی کی ٹیم نے3گول داغے۔73ویں منٹ میں مقدس نے انفرادی 5واں بعدازاں تمنا نے 75ویں اور83ویں منٹ میں 2گولز اریبا نے اسکور کرکے محسن گیلانی ایف سی کے اسکور کو 1-8کردیا۔ سندھ کا واحد گول فضا نے 77ویں منٹ میں اسکور کیا۔ریفری راشد عبداﷲ کے معاونین زاہد علی اور خرم شہزاد ، فورتھ آفیشل شوکت حسین ، ریفریز ایسیسر جاوید بنگش جبکہ میچ کمشنر عبدالکریم تھے۔

error: Content is protected !!