راولپنڈی ٹیسٹ کا دوسرا دن بارش اور خراب روشنی کی نذر ،صرف18.2اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا

راولپنڈی(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کا دوسراروز بھی بارش اور خراب روشنی کی نذر ہو گیا۔میچ کے تیسر ے دن کل جمعہ کوبھی بارش سے کا امکان ہے۔بارش اور کم روشی کی وجہ سے دوسرے دن صرف18.2اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا،سری لنکا نے 6وکٹوں کے نقصان پر263رنز بنا لئے ہیں،دوسرے روزڈک ویلا 33رنز بناکر آؤٹ ہو ئے انہیں شاہین شاہ آفریدی نے آؤٹ کیا۔جمعرات کو راول پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا کھیل ابر آلود موسم اور آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے تاخیر سے شروع ہوا۔

شہر میں علی الصبح ہلکی بارش ہوئی اور موسم قدرے صاف ہونے پر مہمان ٹیم نے اپنے پہلے دن کے سکور 5وکٹ کے نقصان پر 202رنز سے کھیل کا آغاز کیا۔ ابھی صرف 20رنز ہی بنے تھے کہ بادل پھر برس پڑے جس کی وجہ سے میچ روک دیا گیا۔سوا 3گھنٹے کے وقفے کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا تو مہمان ٹیم کی چھٹی وکٹ گرگئی اور ڈک ویلا 33رنز بناکر شاہین آفریدی کے گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

آئی لینڈرز کا اسکور 6وکٹ کے نقصان پر 263تک پہنچا تو کم روشنی کی وجہ سے دوسرے روز کا کھیل ختم کر دیا گیا۔پہلے روز سری لنکا کے کرونا رتنے 59، اوشاڈا فرنانڈو 40، بی کے جی مینڈس 10، چندی مل 2 اور اینجلو میتھیوز 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔کم روشنی اور خراب موسم کے باعث میچ کے پہلے روز کا کھیل بھی قبل از وقت ختم ہوگیا تھا اورخراب روشنی کے باعث میچ کو 48 منٹ قبل روک دیا گیا جس کے باعث 22.5 اوورز کا کھیل ضائع ہوا۔

error: Content is protected !!