یکجہتی کشمیر فٹبال‘ امتیاز اسپورٹس اور گلشن اسپورٹس کی کوارٹر فائنل میں رسائی یقینی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سندھ اسپورٹس بورڈ اور کورنگی جیم خانہ کے اشتراک سے جاری یکجہتی کشمیر و شہدائے افواج پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ میں امتیاز اسپورٹس اور گلشن اسپورٹس نے حریف ٹیموں کو شکست دے کرمیزبان کورنگی جیم خانہ، شیریں جناح شاہین، ملیر مجاہد اور گرین مجاہد کے ہمراہ کوارٹر فائنل میں اپنی نشست کو محفوظ بنالیا۔ کورنگی جیم خانہ فٹبال اسٹیڈیم کے سبزہ زار پر کھیلے جانے والے مقابلوں میں امیتایز اسپورٹس نے گلشن ملت کو 0-2گول کی ہزیمت سے دوچار کیا۔ 25ویں منٹ میں فاتح ٹیم کے موسس نے گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو پہلے برتری دلادی۔ وقفہ پر امتیاز اسپورٹس کی برتری برقرار رہی۔

دوسرے دورانیہ میں گلشن ملت کے محمد حنیف کو اپنی ٹیم کو ہم پلہ بنانے کے 2یقینی مواقع میسر آئے لیکن دونوں بار ان کا نشانہ خطا ہوگیا۔ 48ویں منٹ میں گلشن ملت کو ایک کو دھچکہ لگا جب بالاج نے امتیاز اسپورٹس کا دوسرا گول بنا کر اپنی ٹیم کی فتح کو 0-2سے یقینی بنادیا۔

دوسرے میچ میں گلشن اسپورٹس کو نیشنل فائٹر کے کیخلاف اعصاب شکن معرکہ کے بعد 0-1سے کامیابی حاصل ہوئی۔ میچ کا واحد گول کارنر کک پر انور نے خوبصورت ہیڈر کے زریعہ داغا۔ جسے مقررہ وقت میں نیشنل فائٹر اتارنے میں ناکام رہی۔ اور ایونٹ سے باہر ہوگئی۔ریفریز کے فرائض عبدالباقی اور سلیم احمد نے محمد کامران ،محمد اسلام اور شکیل کی معاونت سے انجام دیے۔ میچ کمشنر کی ذمہ داری عزیزاحمد اور طلعت حسین نے نبھائی۔

error: Content is protected !!