سیکرٹری سپورٹس پنجاب احسان بھٹہ اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کرسمس کے موقع پر مسیحی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کیک کاٹا

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)سیکرٹری سپورٹس پنجاب احسان بھٹہ اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کرسمس کے موقع پر مسیحی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کرسمس کا کیک کاٹا، پنجاب سٹیڈیم میں ہونیوالی سادہ اور پروقار تقریب میں افسران اور مسیحی ملازمین نے شرکت کی،تقریب میں مشیر وزیراعلیٰ ٹورازم و پی ایچ اے آصف محمود، ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس افتخار علی بھی موجود تھے

کیک کاٹنے کے بعد مسیحی ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری سپورٹس پنجاب احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ کرسمس کے موقع پر مسیحی بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں،مسیحی بھائی بھی پاکستان کے محب وطن شہری ہیں اورملکی ترقی میں مسیحی بھائیوں کا اہم کردار ہے،محکمہ سپورٹس پنجاب میں مسیحی ملازمین محنت اور دیانتداری سے فرائض سرانجام دے رہے ہیں

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ کرسمس کے پرمسرت موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،کرسمس کے موقع پر مسیحی بھائیوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہیں، سپورٹس بورڈ پنجاب کے مسیحی ملازمین کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

error: Content is protected !!