زرعی ترقیاتی بینک اسلام آباد نے نیشنل شوٹنگ بال چیمپیئن شپ جیت لی

حیدر آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)14ویں نیشنل شوٹنگ بال چیمپیئن شپ حیدرآباد کا فائنل میچ زرعی ترقیاتی بینک اسلام آباد نے اپنے نام کرلیا جبکہ سکھر ڈویژن دوسری نمبر پر رہی. تیسری پوزیشن ساہیوال کی ٹیم نے حاصل کی ۔14 ویں نیشنل شوٹنگ بال چمپئین شپ پاکستان شوٹنگ بال فیڈریشن کے زیراہتمام سندھ اسپورٹس بورڈ و محکمہ کھیل و یوتھ افیئرز حکومت سندھ کے تعاون سے سروری اسپورٹس کمپلیکس حسین آباد حیدرآباد میں منعقد کی گئی ۔چیمپئن شپ کے مہمان خصوصی سیکریٹری کھیل اور امور نوجوان امتیاز علی شاہ تھے۔

یمپیئن شپ زرعی ترقیاتی بینک اسلام آباد کامیاب ہونے والی ٹیم کو ٹرافی اور دو لاکھ روپے کیش پرائز دیا گیا رنر اپ سکھر ڈویژن کی ٹیم کو ٹرافی ایک لاکھ روپے کیش پرائز دیا گیا تیسری پوزیشن پر آنے والی ساہیوال کی ٹیم کو ٹرافی اور پچاس ہزار روپے نقد انعام دیا گیا. چیمپیئن شپ کے انعامات کی تقریب میں شوٹنگ بال کے کھیل کے لئے اپنی بہترین خدمات پیش کرنے پر 22 معززین کو شیلڈز اور کیش انعامات دیئے گئے چیمپیئن شپ میں آل پاکستان شوٹنگ بال فیڈریشن کے صدر آغا سہیل احمد نے تمام شائقین کا شکریہ ادا کیا

چیمپیئن شپ میں ملک بھر سے 32 ٹیموں نے حصہ لیا جن میں چاروں صوبوں ۔ گلگت بلستان اور ملک بھر کےتمام ڈویژن کی ٹیمیں شامل تھیں چیئمپین شپ کے موقع پر شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی چیئمپن شپ کے فائنل میچ سے قبل ثقافتی ٹیبلوز بھی پیش کئے گئے شائقین نے کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی چمپئین شپ کے اختتام پرگراؤنڈ میں آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا.

error: Content is protected !!