پچیس خواتین کرکٹرز اسکلز ٹو شائن انڈر 18 ٹریننگ کیمپ میں طلب ،تربیتی کیمپ 28دسمبر سے شروع ہوگا

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ )اسکلز ٹو شائن پروگرام کے تحت 25 خواتین کھلاڑیوں پر مشتمل 14 روزہ تربیتی کیمپ 28 دسمبر بروز ہفتہ سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں واقع حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر میں شروع ہوگا۔ تربیتی کیمپ 10 جنوری 2020 تک جاری رہے گا۔ملک بھر سے تعلق رکھنے والی کرکٹرز پر مشتمل تربیتی کیمپ بنگلہ دیش میں شیڈول آئی سی سی ویمنز انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2021 کی تیاریوں کے سلسلہ میں لگایا جارہا ہے۔اسکلز ٹو شائن انڈر 18 ویمنز ٹی ٹونٹی چیمپئن شپ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی خواتین کرکٹرز کو تربیتی کیمپ میں طلب کیا گیا ہے۔

چیمپئن شپ 15 سے 25 نومبر تک لاہور میں جاری رہی۔طلب کردہ خواتین کرکٹرزآئمہ سلیم(اسلام آباد)، عریجہ حسیب(کراچی)، انوشہ ناصر(کراچی)، عائشہ نسیم (ایبٹ آباد)، بسمہ امجد (کراچی)، فجر نوید(اسلام آباد)،فاطمہ خان(لاہور)، فاطمہ زہرہ شاہ (اسلام آباد)، گل رخ (لاہور)،گل اسوہ (ملتان)، حمنہ بلال (اسلام آباد)، ہانیہ عامر (کراچی)، انشرہ اسد (کراچی)، خوش بخت وسیم (لاہور)، لائبہ فاطمہ (کراچی)، لاریب ملک (لاہور)، لاویزہ منیر (لاہور)، مومنہ ریاست خان(ایبٹ آباد)، نجیہ علوی (کراچی)، نازش رفیق (لاہور)، ردا اسلم (اسلام آباد)، صائمہ ملک (کوئٹہ)، شہوال ذوالفقار(لاہور)، یسرہ عامر (کراچی) اور زیب النساء (چارسدہ)میں شا مل ہیں۔

کوچنگ اسٹاف میں شاہد انور (ہیڈ کوچ)، وسیم یوسفی (اسسٹنٹ کوچ)، جمال حسین (اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ)، صائمہ ملک (فزیو)، رابعہ صدیقی (جونیئر فزیو )، فضاء عابد (اکیڈمی منیجر)، اقبال احمد عامر (مقامی کوچ) اور شان اللہ (اینالسٹ) شا مل ہیں۔

error: Content is protected !!