بگ بیش لیگ میں تہلکہ مچانے والے حارث رؤف میلبورن سٹارز کی ٹیم سے ڈراپ

میلبورن (سپورٹس لنک رپورٹ) میلبورن سٹارز نے بگ بیش میں اپنے کیریئر کا تہلکہ خیز آغاز کرنے والے پاکستانی فاسٹ با?لر حارث ر?ف کو جمعے کو شیڈول ایڈیلیڈ سٹرائیکرزکے خلاف میچ کے لیے حتمی الیون سے ڈراپ کردیا ہے۔25سالہ حارث ر?ف کو میلبورن سٹارز نے سابق جنوبی افریقی ٹیسٹ با?لر ڈیل سٹین کو پہلے دو میچز کے لیے آرام دیئے جانے کے باعث سکواڈ میں شامل کیا تھا اور پاکستانی پیسر نے بگ بیش لیگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے میچ میں 20رنز کے عوض2وکٹیں لینے کے بعد دوسرے مقابلے میں 5وکٹیں لینے کا کارنامہ سر انجام دے ڈالا۔

حارث ر?ف کا بگ بیش لیگ میں مزید میچز کھیلنا مشکل ہے کیوں کہ بگ بیش کے قوانین کے مطابق ایک ٹیم صرف دو غیر ملکی کھلاڑی حتمی الیون میں شامل کرسکتی ہے۔حارث ر?ف ڈھائی سال قبل گوجرانوالہ میں رائزنگ سٹارز پروگرام کے ٹرائلز دینے آئے تھے تو اس وقت تک انھوں نے اپنی تمام تر کرکٹ ٹیپ بال سے ہی کھیلی تھی۔عمدہ با?لنگ کے بعد آسٹریلیا کے ایک نمایاں میگزین نے انھیں اپنے سرورق پر فیچر کیا بلکہ یہ بھی کہا کہ انھوں نے ڈیل سٹین کی کمی محسوس ہی نہیں ہونے دی۔غیر ملکی ویب سائٹ کو انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ وہ راولپنڈی میں پارٹ ٹائم سیلز مین تھے

کرکٹ کا شوق انھیں گوجرانوالہ لے گیا تھا جہاں عاقب جاوید نے ان میں چھپا ہوا ٹیلنٹ دیکھ لیا۔ انھیں آسٹریلیا بھیجا جاتا رہا جہاں انھوں نے مقامی کلب کی طرف سے میچز کھیلے اس دوران انھیں آسٹریلیا کا دورہ کرنے والی بھارتی ٹیم کی نیٹ پریکٹس میں بھی با?لنگ کا موقع ملا تھا ، انھوں نے ویرات کوہلی کو بھی باؤلنگ کی تھی۔

error: Content is protected !!