امریکی باسکٹ بال لیجنڈ مائیکل جارڈن کے پہننے والے جوگرز 2.2 ملین ڈالر میں نیلام

 امریکی باسکٹ بال لیجنڈ مائیکل جارڈن کے پہننے والے جوگرز 2.2 ملین ڈالر یعنی (63 کروڑ 38 لاکھ روپے سے زائد) میں ریکارڈ قیمت پر نیلام ہوا۔

 

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق مائیکل جارڈن کے دستخط شدہ جوتے کا سوتھبی نامی ادارے نے تخمینہ لگایا تھا کہ 2 سے 4 ملین ڈالر میں فروخت ہوجائیں گے۔

منگل کو فروخت ہونے والے جوتوں کو باسکٹ بال اسٹار نے 1997-98 میں شکاگو بلز کے ساتھ اپنے آخری چیمپئن شپ سیزن کے دوران پہنا تھا۔

error: Content is protected !!