سنوکر کے عالمی چیمپئن احسن رمضان کا 15 لاکھ روپے مالی امداد کا مطالبہ

سنوکر کے عالمی چیمپئن احسن رمضان نے حکومت کے عدم تعاون کے رویے پر کھل کر اعلان کیا کہ مالی مسائل ان کی توجہ سنوکر سے ہٹاتے ہیں۔ اس نے تھائی لینڈ کے ایک سنوکر سکول میں شمولیت کے لیے 15 لاکھ روپے کا مطالبہ بھی کیا۔ احسن رمضان نے ملک کی خدمت کرنے والے کھلاڑیوں کو سپورٹ نہ کرنے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے مالی مسائل کو اپنے کھیل پر توجہ مرکوز کرنے میں رکاوٹ قرار دیا۔ سنوکر کے نوجوان چیمپئن نے حکومت سے روزگار ملنے کی امید ظاہر کی تاکہ سنوکر کے شوق کو جاری رکھنے میں ان کی مدد کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اب تک حکومت کی طرف سے کوئی تعاون نہیں ملا ہے تاہم اب حکومت بدل چکی ہے جس کی وجہ سے مجھے امید ہے کہ وہ میرا ساتھ دیں گے جیسا کہ انہوں نے ماضی میں سابق چیمپئن محمد آصف کے ساتھ کیا تھا۔

error: Content is protected !!