کے ایم سی ویمن سپورٹس فیسٹول اختتام پذیر

کراچی( اسپورٹس رپورٹر) بلدیہ عظمی کراچی کے محکمہ ثقافت و کھیل کے تحت کے ایم سی ویمن اسپورٹس کمپلیکس گلشن اقبال میں کے ایم سی ویمن اسپورٹس فیسٹول کا انعقاد ہوا جس میں 150 سے زائد کھلاڑیوں نے حصّہ لیا، فیسٹیول میں ٹگ آف وار،آرم ریسلنگ،سیپیک ٹاکرا کھوکھو اور رولر اسکیٹنگ کے مقابلے منعقد ہوئے، خواتین کے پسندیدہ روایتی کھیلوں میں ٹگ آف وار میں کراچی گرین نے پہلی، کراچی وائٹس نے دوسری اور بلوز نے تیسری پوزیشن حاصل کی، کھو کھو کے مقابلوں میں پریمئر پبلک اسکول کی نسیمہ نے پہلی اور ایس ٹی آئی اسکول کی مہامہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی

آرم ریسلنگ میں ڈسٹرکٹ ساؤتھ نے ڈسٹرکٹ ایسٹ کو شکست دے دی،سپیک ٹاکرا کے مقابلوں میں قائداعظم گرین نے علامہ اقبال وائٹس کو شکست دے کر کامیابی اپنے نام کی،رولر اسکیٹنگ شو میں اسپیڈاسکیٹگ، بائیکس اسکیغاور فلیگ مارچ کا مظاہرہ ہوا، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سینئر ڈائریکٹر کلچر اینڈ اسپورٹس کے ایم سی اسپورٹس عمران احمد تھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوۓ انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمٰی کراچی شہر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغُ دینے میں کوشاں ہے اسی سلسلے کو دراز کرتے ہوۓ آج ہم نے خواتین کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیا ہے انہوں نے مذید کہا کہ ہمارے نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کمی نہی ہے صرف اُن کو مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے جوکہ بلدیہ عظمٰی کراچی اپنے محدود وسائل میں رہتے ہو ۓ فراہم کررہی ہے آخر میں انہوں نے محکمہ کھیل و ثقافت کی پوری ٹیم کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے اس ایونٹ کو کامیاب بنانے میں دن رات محنت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ خورشید شاہ ڈائریکٹر کلچر اینڈ اسپورٹس بلدیہ عظمٰی کراچی نے کہا کہ ویمن اسپورٹس کمپلیکس پاکستان میں خواتین کے لئے واحد اسپورٹس کمپلیکس ہے جہاں کئی سو خواتین ممبران مختلیف کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں میں نکھار لانے کے لئے کوشاں ہیں

بلدیہ عظمٰی کراچی سال میں کئی مرتبہ ان کی صلاحیتوں کو پرکھنے کے لئے خواتین کھلاڑیوں کے مابین مقابلوں کا انعقاد کرتی ہے آخر میں انہوں نے کلچر اینڈ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی پوری ٹیم کو ایونٹ کے کا میاب انعقاد پر مبارک باد پیش کی اور مختلیف ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے علاوہ میڈیا کے نمائندوں کا بھی شکریہ ادا کیا تقریب سے خطاب کرتے ناہید عابدہ ڈائریکٹر وومن اسپورٹس کمپلیکس بلدیہ عظمٰی کراچی نے کہا کہ میں مختلیف کھیلوں کے مقابلوں میں کامیاب کھلاڑیوں کو مبارک باد پیش کرتی ہوں ہم نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوۓ ایک مرتبہ پھر خواتین کھلاڑیوں کے مابین پانچ مختلیف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا اس کے ساتھ ساتھ ہم نے گذشتہ سال خواتین کے لئے جس سمر کیمپ کا انعقاد کیا تھا

آج اُن کو بھی شیلڈز ، سرٹیفکیٹ اور میڈلز دۓ جائیں گے بعد ازاں مہمان خصوصی عمران احمد سینئر ڈائریکٹر محکمہ کھیل و ثقافت بلدیہ عظمٰی کراچی نے ایونٹ میں کامیاب خواتین کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور مہمانوں کو اجرک اور ٹوپی کا تحفہ بھی پیش کیا گیا، اس موقع پر ڈائریکٹر کلچر اینڈ اسپورٹس خورشید احمد شاہ، ڈائریکٹر ویمن سپورٹس کمپلیکس ناہید عابدہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ویمن اسپورٹس کمپلیکس جبیں ناز، ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس جمیل احمد، ندیم خان ، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری احمد علی راجپوت ، سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے چئیرمین گلفراز احمد خان ، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے وائس چئیرمین محفوظ الحق سندھ ٹگ آف وار کے سیکریٹری جاوید اقبال ، کراچی ٹگ آف وار کے صدر محمد محسن سندھ آرم ریسلنگ کے سیکریٹری کاشف فاروقی ، نوشاد احمد سیکریٹری پاکستان سیپک ٹاکرا فیڈریشن ، ڈاکٹر محمد عارف حفیظ چئیرمین سندھ سیپک ٹاکرا ایسوسی ایشن ، محمد طارق حفیظ صدیقی نائب صدر کھو کھو فیڈریشن ، عارف وحید چئرمین سندھ کھو کھو ایسوسی ایشن ، شبیر احمد صدر سندھ سیپک ٹاکرا ایسوسی ایشن ، شہروز علوی سیکریٹری کھو کھو ایسوسی ایشن کے علاوہ عظمت پاشا ، وسیم علوی اور محمد اختر و دیگر بھی موجود تھے،

error: Content is protected !!