محمد عباس کائونٹی میچ میں اپنی کارکردگی سے خوش

 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر محمد عباس جو اس وقت کائونٹی کرکٹ میں ہمشائر کی نمائندگی کر رہے ہیں نے سیزن کے آغاز کے ساتھ ہی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھ وکٹیں حاصل کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ہے، ان کی بہترین بائولنگ کے باعث ہمشائر کائونٹی نے سمرسیٹ کو اننگز اور 113 رنز سے شکست دی، اپنی کارکردگی کے حوالے سے محمد عباس کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ اچھی سے اچھی کارکردگی دکھائوں اور اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس میں مجھے کامیابی بھی ملی ہے

ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی کنڈیشنز بہت شاندار ہے اور یہاں بائولنگ کرانے کا لطف بھی آرہا ہے، انہوں نے کہاکہ گزشتہ سیزن میں بھی کارکردگی اچھی رہی تھی اور اس سیزن کے آغاز میں ہی وکٹیں مل گئی ہیں جس سے میرے حوصلے میں اضافہ ہوا ہے، ان کا کہنا تھا کہ سیزن کے باقی میچوں کے دوران بھی کوشش ہو گی کہ بہترین سے بہترین بائولنگ کرائوں اور اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کروں۔

error: Content is protected !!