فٹبال ورلڈ کپ کے ڈراز کا اعلان،امریکا ایران ایک ہی گروپ میں شامل

اس سال قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے ڈراز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ امریکا اور ایران ایک ساتھ گروپ بی میں شامل ہیں۔ 21 نومبر سے شروع ہونے والے ایونٹ کا افتتاحی میچ میزبان قطر اور ایکویڈور کے درمیان کھیلا جائے گا۔فٹبال ورلڈ کپ کے ڈراز دوحا قطر میں نکالے گئے، 32 ٹیموں پر مشتمل اس میگا ایونٹ کیلئے اب تک 29 ٹیموں کا فیصلہ ہوا ہے، 3 ٹیمیں کون سی ہوں گی، اس کا فیصلہ جون میں ہوگا۔جن گروپس کی چوتھی ٹیم کا فیصلہ نہیں ہوسکا ہے، اس میں گروپ بی، ڈی اور ای شامل ہیں۔ڈراز کے مطابق گروپ اے میں میزبان قطر، ایکویڈور ، نیدرلینڈ اور سینیگال شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں انگلینڈ، ایران اور امریکا کو جگہ ملی ہے۔ڈراز کے مطابق گروپ سی میں ارجنٹینا، سعودی عرب، میکسیکو اور پولینڈ ہیں تو گروپ ڈی میں گروپ ڈی میں فرانس، ڈنمارک اور تیونس شامل ہیں۔گروپ ای میں اسپین، جرمنی اور جاپان کو رکھا گیا ہے جبکہ گروپ ایف میں بیلجیئم، کینیڈا، مراکش اور کروشیا کو جگہ ملی ہے۔فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ جی میں برازیل، سربیا، سوئٹزرلینڈ اور کیمرون جبکہ گروپ ایچ میں پرتگال، گھانا، یوراگوئے اور جنوبی کوریا شامل ہیں۔

error: Content is protected !!