آل کراچی پروفیسراجاز فاروقی کرکٹ ٹورنامنٹ،کینٹ اسپورٹس‘ دہلی بوائز اور فضل حسین میموریل اگلے مرحلہ میں پہنچ گئیں

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کی اجازت اور رائزنگ اسٹار سی سی کے زیر اہتمام منعقدہ آل کراچی پروفیسر اعجاز فاروقی کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید 3میچز کے فیصلے ہوگئے۔ کینٹ اسپورٹس نے ملیر مسلم کو 85رنز، دہلی بوائز نے انقلاب سی سی کو 130رنز اور فضل حسین میموریل نے ہنسوٹ جیم خانہ کو 34رنز سے شکست دے کر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔لانڈھی جیم خانہ گراؤنڈ پر کینٹ اسپورٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 43اوورز میں تمام وکٹوں پر 169رنز بنائے۔وقاص خان 38اور امیر حمزہ نے 31رنز اسکور کئے۔

سید محمدنے 29رنز پر 3اور نعیم مینگل نے 16رنز پر2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ملیر مسلم کرکٹ کلب کی ٹیم جوابی اننگز 25.5اوورز میں 84رنز پر تمام ہوگئی۔ عبدالودود نے 28 رنزاور ذوالفقار خان 17رنز بناسکے۔ ارحم یونس نے 17رنز دے کر 5کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔امیر حمزہ کو 20رنز پر 3وکٹیں ملیں۔۔اخترقریشی اور ضیاء عباس ایمپائرز جبکہ سید مستحب عالم آفیشل اسکورر تھے۔ٹی ایم سی گراؤنڈ پر دہلی بوائز نے 38.1اوورز میں 227رنز اسکور کئے۔ آصف یوسف نے 72رنز کی اننگز کھیلی۔ عمیر مغل نے 28رنز بنائے۔ حزب اللہ کو 38رنز پر 4، وسیم خان اور فضیل احمد نے 2,2کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔انقلاب سی سی کی پوری ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 22.4اوورز میں 97رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

فضیل احمد نے 30اور اسامہ واحد 27رنز بناسکے۔ محمد ذیشان نے تباہ کن بولنگ کی اور19رنز 8کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ عقیل عادل اور شاہد اسلم نے ایمپائرنگ کے فرائض انجام دئے۔ محمد احسن آفیشل اسکورر تھے۔لانڈھی جیم خانہ گراؤنڈپر فضل حسین میموریل نے پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور 39اوورز میں تمام وکٹوں پر 287رنز بنائے۔ وسیم شاہ نے 7چھکوں اور 12چوکوں کی مدد سے 113رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ فیضان علی نے 50رنز میں 5چھکے اور 3چوکے لگائے۔ ابراہیم احمد نے 3جبکہ معراج محمد، محمدعرفان اور حمزہ یاسر نے 2,2وکٹیں اپنے نام کیں۔

ہنسوٹ جیم خانہ کی جوابی اننگز تمام وکٹوں پر 43اوورز میں 253رنز پر سمٹ گئی۔ حمزہ یاسر 63اور تہیم خان نے 54رنز اسکور کئے۔ حامد علی، عبداللہ، فیضان علی اور عبدالکبیر نے 2,2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ایمپائرز اختر قریشی اور محمداسلم جبکہ خیام مصطفی اسکورر تھے۔

error: Content is protected !!