پاکستان سپر لیگ فائیو،آج دو میچ کھیلے جائینگے

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو میںآج چار ٹیمیں میدان میں ہوں گی۔ ملتان سلطانز ہوم گراؤنڈ پر کراچی کنگز سے ٹکرائے گی، جبکہ دوسرے میچ میں لاہور قلندرز کا مقابلہ پشاور زلمی سے ہوگا۔یہ میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں رات آٹھ بجے شروع ہوگا

پی ایس ایل فائیو میں ملتان سلطان ہوم گراؤنڈ پر کراچی کنگز کامقابلہ کرے گی۔ کنگز کے دو میچز میں دو پوائنٹس ہیں ، جبکہ ملتان نے دو کامیابیوں کے ساتھ پوائنٹس کی تعداد 4 کرلی ہے۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں مقابلہ سہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔

دن کے دوسرے میچ میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی آمنے سامنے ہوں گی ، دونوں ہی ٹیموں کو دو ،دو میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ البتہ زلمی نے ایک کامیابی بھی حاصل کی ہے، یوں اس کے دو پوائنٹس ہیں، جبکہ قلندرز ابھی تک کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کر سکے۔

error: Content is protected !!