خواتین سپورٹس فیسٹیول میں بیس بال کا ایونٹ پی ایس بی الیون نے اور ٹیبل ٹینس کے مقابلے صباءنے جیت لئے

اسلام آباد ( سپورٹس لنک رپورٹ): پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام خواتین سپورٹس فیسٹیول میں بیس بال کا ایونٹ پی ایس بی الیون نے اور ٹیبل ٹینس کے مقابلے صباءنے جیت لئے، گذشتہ روزپاکستان سپورٹس کمپلیکس میں جاری بیس بال کے ایونٹ میں پی ایس بی الیون نے پہلی، پنک کلب نے دوسری اور ٹائیگرز کلب نے تیسری پوزیشن حاصل کی، اور اسی طرح ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میں صباءنے جیت لئے ، ریشیل نے دوسری اورہما نے تیسری پوزیشن حاصل کی،اس موقع پر سیدہ شفق ہاشمی، ڈائریکٹر جنرل ، آئی سی ٹی کے علاوہ محمد رمضان قصوری ایونٹ آرگنائزر بھی موجود تھا

خواتین سپورٹس فیسٹیول میں والی بال کے مقابلے (آج) جمعرات کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے حمیدی ہال میں کھیلے جائیں گے، ایونٹ میں گیارہ خواتین کھیلوں کے مقابلے کھیلے جا رہے ہیں، جن میں ٹینس، ہاکی، تائیکوانڈو، نیٹ بال، بیس بال، ٹیبل ٹینس، والی بال، جوڈو، سوئمنگ، فٹ بال اورسوکر فٹ سال کے مقابلے شامل ہیں، نیٹ بال، ہاکی، ٹینس اور تائیکوانڈو کے میچز کھیلے جاچکے ہیں، 5 مارچ کو والی بال، 6 مارچ کو جوڈو، 7 مارچ کو سوئمنگ اور فٹ بال اور 8 مارچ کو سوکر فٹ سال کے مقابلے رڈوھم ہال کھیلے جائیں گے

ایونٹ کوآرڈینیٹر اور پاکستان سپورٹس بورڈ کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر میڈم شازیہ اعجاز نے بتایا کہ خواتین سپورٹس فسٹیول کا انعقاد وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور پاکستان سپورٹس بورڈ کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان کی خصوصی ہدایات پر کیا جا رہا ہے، اور 8 مارچ کو دنیا بھر میں خواتین کا دن منایا جاتا ہے۔

error: Content is protected !!