وقار یونس کا گرائونڈ سٹاف کو بونس دینے کا مطالبہ

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان سپر لیگ میں بارش کی وجہ سے گرائونڈ اسٹاف نے غیر معمولی کام کیا ہے ۔ پاکستانی ٹیم کے بولنگ کوچ اور اپنے دور کےعظیم فاسٹ بولر وقار یونس نے قذافی اسٹیڈیم اور پنڈی اسٹیڈیم کے گراونڈ اسٹاف کو اصل ہیروز قرار دیتے ہوئے انہیں بونس دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ جمعے کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بارش کے بعد گرائونڈ اسٹاف کی کاوشیں قابل قدر ہیں۔

error: Content is protected !!