کیرون پولارڈ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 سے باہرہوگئے

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)ویسٹ انڈیز کے آلراؤنڈر کارلوس بریتھ ویٹ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے مکمل ایڈیشن کے لیے پشاور زلمی کا حصہ بن گئے ہیں۔ کارلوس بریتھ ویٹ کوابتدائی طور پر ہم وطن کیرون پولارڈ کی جگہ 6مارچ تک پشاور زلمی کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔

کیرون پولارڈ کو ویسٹ انڈیزکے دورہ سری لنکا کے بعد پشاور زلمی کے اسکواڈ کو جوائن کرنا تھا تاہم وہ فٹنس مسائل کے باعث رواں سال لیگ میں شرکت نہیں کریں گے۔ ویسٹ انڈین آلراؤنڈرنے دائیں ٹانگ میں کھچاؤکی شکایت کے باعث لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں عدم دستیابی ظاہر کی ہے۔

کیرون پولارڈ:

کیرون پولارڈ نے کہاکہ وہ بوجھل دل کے ساتھ ایونٹ کے آئندہ میچوں کے لیے پشاور زلمی کے ا سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ رواں سال لیگ میں شرکت نہ کرنے پر معذرت خواہ ہیں تاہم انہیں امید ہے کہ بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ ڈیرن سیمی کو بطور کوچ پہلی ٹرافی تھمانے میں کامیاب ہوگا۔

لیگ کے 2017، 2018 اور 2019 ایڈیشنز میں شرکت کرنے والے کیرون پولارڈنے33 میچوں میں650 رنز بنائے، جس میں تین نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔

پشاور زلمی کے آئندہ لیگ میچز:

10 مارچ:

شام 7بجے: لاہور قلندرز بمقابلہ پشاور زلمی بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور

13 مارچ:

شام 7بجے: ملتان سلطانزبمقابلہ پشاور زلمی بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی

error: Content is protected !!