کورونا وائرس کے باعث کراچی کے میچوں میں شائقین کیلئے پی سی بی کا ہدایت نامہ جاری

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ ) نیشنل سٹیڈیم،کراچی میں کورونا وائرس کے خدشات کو کم کرنے کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ ، حکومت سندھ کوہینڈ سینی ٹائزر فراہم کرے گا

جو انہیں سٹیڈیم میں داخل ہوتے وقت دیئے جائیں گے۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا تھاکہ تماشائیوں کے لئے ہینڈ سینی ٹائزر فراہم کرنے کی درخواست حکومت سندھ نے کی تھی جس کے بعد پی سی بی نے اپنے کمرشل پارٹنر سے سینٹی ٹائزر مانگے ہیں۔

پی سی بی نے شائقین کرکٹ کو کرونا وائرس سے بچانے کے لیے تفصیلی ہدایت نامہ بھی جاری کردیا ہے، ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ جس شائقین کو فلو اور کھانسی ہے وہ سٹیڈیم آکر میچ دیکھنے سے گریز کریں ، کھانسی یا چھینک آنے کے بعد صابن سے اچھی طرح ہاتھ دھوئیں یا ہیڈ سینی ٹائزر کا استعمال کریں،

ہدایت نامےمیں مزید کہا گیا ہے کہ کھانے سے قبل اور کھانے کے بعد صابن سے اچھی طرح ہاتھ دھوئیں یا ہینڈ سینی ٹائزر کا استعمال کریں

چھینکتے کے بعد ٹشو پیپر کا استعمال کریں اور ان استعمال شدہ ٹشو پیسرز کو محفوظ طریقے سے پھینکیں،ہدایت نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ شائقین ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے سے گریز کریں حتی کہ گلےبھی نہ ملیں،پی سی بی نے شائقین کو سٹیڈیم میں کھانے پینے، بوتلیں اور ریپر پھینکنے اور تھوکنے سے بھی گریز کرنے کی ہدایت کی ہے-

error: Content is protected !!