ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے متحدہ عرب امارات کے سکواڈ کا اعلان

متحدہ عرب امارات نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لئے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق یو اے ای کرکٹ ٹیم نے بھی آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لئے اپنے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا، ٹیم کی قیادت سی پی رضوان کو سونپی گئی ہے۔وریتیا اروند نائب کپتانی کے فرائض سرانجام دینگے، اس کے علاوہ چراغ سوری، محمد وسیم، باسل حمید،آریان لکڑہ، زوار فرید، کاشف داود، کارتک میپن، احمد رضا، ظہور خان،جنید صدیق، صابر علی، عالیشان شرافو اور ایان خان شامل ہیں۔

 

ریزو کھلاڑیوں میں سلطان احمد، فہد نواز، وشنو سکمارن, ادیتا شیٹھی اور سنچت شرما شامل ہیں۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات ٹی ٹوئنٹی کی کوالیفائر ٹیم ہے، میگا ایونٹ کے کوالیفائر میچز کا آغاز 16 اکتوبر سے شروع ہوگا، گروپ ون اور ٹو سے ٹاپ دو ٹیموں مین رائونڈ کے لئے کوالیفائی کریں گے۔

error: Content is protected !!