سندھ کے تمام فٹبالرز اور ریفریز میں عائد پابندیاں ختم کردی گئیں

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان فٹبال فیڈریشن ، نارملائزیشن کمیٹی نے 17فروری کو سندھ میں5رکنی نارملائزیشن کمیٹی کا اعلان کیا تھا جس نے اکثریتی رائے سے خواجہ عبید الیاس کو چیئرمین نامزد کیااورریاض احمد کوسیکریٹری سندھ فٹبال ایسوسی ایشن اپائنٹ کیا تھا۔ جس کے بعد صوبائی اور ضلعی سطح کی جملہ ایسوسی ایشن ختم ہوگئیںاور نئی باڈی نے فٹبال کے جملہ امور کی زمہ داریاں سنبھال لیں۔

نارملائزیشن کمیٹی نے سابق باڈی کے کئے گئے تمام فیصلے ختم کردیے ہیں اور الحاق شدہ تمام ڈسٹرکٹ کے کھلاڑیوں اور ریفریز پر عائد پابندیاں ختم کرکے انہیں بحال کردیا ہے ۔ کھلاڑی اب اپنی ٹیم کی جانب سے کسی بھی ٹورنامنٹ میں شرکت کو یقینی بناسکتے ہیں جبکہ ریفریز پر بھی کوئی پابندی نہیں ہے ۔ وہ اپنی پوسٹنگ پر ٹورنامنٹ میچ کھلانے کے مجاز ہونگے۔ اگر کوئی کلب اپنے ٹورنامنٹ میں ایسے کھلاڑی کو شرکت سے روک رہا ہے جسے سابق باڈی نے معطل کیا تھا وہ اب بحال ہوگیا ہے ۔

لہٰذا سندھ کے جملہ کلب جو کسی بھی سطح پر ٹورنامنٹ کا انعقاد کررہے ہیں انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ سابق باڈی کے تمام فیصلے کالعدم قرار دے دیے گئے ہیں اور بلا کسی تذبذب تمام کھلاڑیوں کو اپنے ٹورنامنٹ میں شرکت سے نہ روکیں۔بصورت دیگر انکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔جسں میںا نہیں معطلی کے سامنا بھی ہوسکتا ہے اور معطل کلب اسکروٹنی کے عمل میں حصہ نہیں لے سکتا جسکی وجہ سے وہ آئندہ الیکشن میں بھی اپنے ووٹ کے استعمال سے بھی محروم ہوجائے گا۔

error: Content is protected !!