ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز، انعام بٹ برانز میڈل جیتنے میں کامیاب

 

ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز میں پاکستانی پہلوان انعام بٹ فائنل میں تو نہ پہنچ سکے تاہم برانز میڈل جیت لیا۔ تیسری پوزیشن کے میچ میں ترکی کے پہلوان سیفی اوزکایا کو 0-2 سے شکست دے دی۔ترکی کے شہر اورٹاکا میں ہونے والی ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز میں انعام بٹ دو میچز جیت کر کوارٹر فائنل میں پہنچے جہاں ان کا مقابلہ ترکی کے پہلوان عبداللہ سے ہوا۔اس مقابلے میں انہوں نے ایک صفر سے کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا لیکن جیت کے تسلسل کو برقرار نہ رکھ سکے۔سیمی فائنل میں انہیں آذربائیجان کے ابراہیم یوسوبو نے 2-3 سے ہرادیا تاہم اب برونز میڈل میچ میں ان کا مقابلہ ترکی کے سیفی اوزکایا سے تھا جس میں انہوں نے 0-2 سے فتح حاصل کی اور کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

error: Content is protected !!