انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان سے اولمپک کوالیفائر ایونٹ کی میزبانی واپس لے لی۔

 

 

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان سے اولمپک کوالیفائر ایونٹ کی میزبانی واپس لے لی۔

ایف آئی ایچ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو اپنے فیصلہ سے مطلع کردیا۔

 

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان سے اولمپک کوالیفائر ایونٹ کی میزبانی واپس لینے کی وجوہات میں حکومت پاکستان اور سپورٹس بورڈ کی جانب سے عدم تعاون، ہاکی فیڈریشن کے معاملات میں مداخلت کو بنیادی وجہ قرار دیا ھے۔

پاکستان سے میزبانی واپس لینے کی وجوہات میں ایف آئی ایچ نے اس امر پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ھے کہ انٹرنیشنل ایونٹ کے انعقاد کے لئے حکومت کے تعاون اور سپورٹ کی ضرورت ہوتی ھے

جوکہ حکومت پاکستان ، وزارت بین الصوبائی رابطہ اور پاکستان سپورٹس بورڈ فراہم نہیں کررہا جبکہ اولمپک کوالیفائر جیسا بڑا ایونٹ حکومت پاکستان کے تعاون کے بفیر منعقد کرانا ممکن نہیں۔ اس لئے پاکستان سے اولمپک کوالئفائر ایونٹ کی میزبانی واپس لی جارہی ھے۔

یادریے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 1990 عالمی کپ اور 1994 چیمپینز ٹرافی کے بعد عالمی سطح پر 2024اولمپک کوالیفائر ایونٹ کی میزبانی کو حاصل کیا تھا۔

جس کے لئے پی ایچ ایف کی جانب سے بھرپور انداز میں تیاریاں جاری تھیں۔ انڈیا کی جانب سے پاکستان کو اولمپک کوالیفائر ایونٹ کی میزبانی ملنے پر شدید تحفظات کا آظہار کیا گیا تھا۔

سابق صدر ایف آئی ایچ نریندر بترا نے پاکستان کو اولمپک کوالیفائر ایونٹ کی میزبانی ملنے پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پاکستان میں ہاکی انفراسٹرکچر پر سوالات کھڑے کئے تھے۔

 

 

 

error: Content is protected !!