ٹوکیو اولمپکس ایک سال کیلئے ملتوی کرنے کے فیصلے پر میجرجنرل (ر)محمد اکرم ساہی کا خیرمقدم

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجرجنرل (ر)محمد اکرم ساہی نے جاپان ٹوکیو اولمپکس گیمز 2020ء کو ایک سال کے لئے ملتوی کرنے پر عالمی اولمپک کمیٹی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے، گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں موجودہ حالات میں کرونا وائرس کے باعث عالمی اولمپک کمیٹی کی جانب سے جاپان ٹوکیو اولمپکس گیمز 2020ء کو ایک سال کے لئے ملتوی کرنے کا فیصلہ درست ہے اور اس فیصلے کا ہم خیرمقدم کرتے ہیں

انہوں نے کہا کہ ٹوکیو اولمپک گیمز منعقد کروانے سے مزید کرونا وائرس پھیل سکتا تھا، عالمی اولمپک کمیٹی کا یہ فیصلہ انسانیت کی زندگیاں بچانے کے حق میں ہے اور پوری دنیا کے کھلاڑی اس گیمز ملتوی کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہیں، ٹوکیو اولمپک گیمز 24 جولائی سے 9 اگست تک کھیلی جانی تھی اور اس گیمز کی میزبانی آج سے سات سال قبل 7 ستمبر 2013ء کو جاپان کو سونپی گئی تھی، ایک سوال کے جواب میں اکرم ساہی نے کہا کہ اولمپک گیمز کے ایک سال ملتوی ہونے سے ہمارے جیولین تھرو کے کھلاڑی ارشد ندیم کو مزید تربیت کا موقع مل گیا ہے، انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم کو بیرون ملک تربیت کے لئے ہماری تین ممالک بات ہوگئی تھی جن میں فن لینڈ سرفہرست تھا

جس میں جیولین تھرو کا دنیا کا سب سے بہت بڑا سنٹر ہے اس کے بعد قازقستان اور ترکی ہے، انہوں نے کہا کہ دنیا میں کرونا وائرس کی وباء کے باعث ارشد ندیم کو تربیت کے لئے اس وقت بیرون ملک بیھجنا بہت مشکل کام ہے جب دنیا میں کرونا وائرس پر قابو پا لیا گیا تو اسی وقت ہر صورت میں ارشد ندیم بیرون ملک تربیت کے لئے بھیجا جائےگا، ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم سمیت پانچ اتھلیٹکس کے کھلاڑیوں کو دو ماہ کے لئے 27 دسمبر سے 27 فروری تک جدید اور اعلی تربیت کے لئے چین بھیجا گیا تھا لیکن کرونا وائرس کے باعث وہاں پر یہ کھلاڑی اپنی تربیت کو زیادہ دیر برقرار نہ رکھ سکے

اور ان کھلاڑیوں کو واپس وطن آنا پڑا، اس کے بعد فن لینڈ بات مکمل ہوئی تو پوری دنیا کو کرونا وائرس نے اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث ارشد ندیم کو تربیت کے لئے بیرون ملک بیھجنے سے روک لیا۔ اور اب جیسے ہی کرونا وائرس کے باعث حالات سازگار ہوتے ہیں تو ارشد ندیم کو تربیت کے لئے بیرون بیھج دیا جائے گا اور اب ہمارے پاس تیاری کے لئے ایک سال وقت مزید درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرونا وائرس کی وباء سے قبل ارشد ندیم پنجاب سٹیڈیم لاہور میں اپنے کوچ سید فیاض بخاری کی زیرنگرانی پریکٹس کر رہا تھا، ابھی گذشتہ ہفتے سے کرونا وائرس کے باعث حکومت کی ہدایت کے مطابق پریکٹس بند کر دی ہے جیسے ہی کرونا وائرس کا مسئلہ حل ہوتا ہے دوبارہ پریکٹس شروع کردی جائے گی۔

error: Content is protected !!