پاکستان نے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی سری لنکا کو پیش کر ڈالی

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پی سی بی کی ایشیا کپ کے حوالے سے سری لنکن بورڈ کو بڑی پیشکش، ذرائع کے مطابق ‏ایشیا کپ 2020کی میزبانی کا دونوں بورڈز کے درمیان تبادلہ کرنے کا امکان، دونوں بورڈز تبادلہ کیلئے رضامند ہیں ۔ ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے ایشیا کپ 2020 کی میزبانی پاکستان کو ملی ہے

لیکن کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث ایشیاء کپ کا انعقاد مشکل دکھائی دینے لگا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کو ایشیا کپ میں تبادلہ کی پیشکش کی ہے، پی سی بی کھیل کی سرگرمیوں کا خواہش مند لیکن کورونا کی صورتحال سری لنکا میں بہتر ہے

جبکہ فضائی آپریشن بھی سری لنکا میں مکمل طور پر بحال ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کے اختتام میں اے سی سی کے اجلاس میں میزبانی کے حوالے سے فیصلہ ہو گا، پی سی بی اور سری لنکن بورڈ دونوں ہی ایشیا کپ کے تبادلہ پر رضامند دکھائی دیتے ہیں۔

error: Content is protected !!